ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عمر بھر کے لے عطیہ دینا جائز ہے ۱؎“۔ [سنن ابي داود/كِتَابُ الْإِجَارَةِ/حدیث: 3548]
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3548
فوائد ومسائل: فائدہ: اس حدیث میں (جائزۃ) کے معنی (ماضیۃ ومستمرۃ) ہیں، یعنی مرنے کے بعد موہوب لہ (جس کو ہبہ کیا گیا) کی اولاد اس کی وارث ہوگی۔ خواہ وہ اولاد کا ذکر کرے یا نہ کرے۔ جیسے کہ آگے والی احادیث سے واضح ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3548