ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب قسم کھاتے تو فرماتے: «لا، وأستغفر الله»”نہیں، قسم ہے میں اللہ سے بخشش اور مغفرت کا طلب گار ہوں“۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ/حدیث: 3265]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابن ماجہ/الکفارات 1 (2093)، (تحفة الأشراف: 14802)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/288) (ضعیف)» (اس کے راوی ہلال مدنی لین الحدیث ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف ابن ماجه (2093) ھلال بن أبي ھلال المدني مجهول الحال انظر التحرير (7351) وثقه ابن حبان وحده وقال الذھبي : ’’ لا يعرف‘‘ انوار الصحيفه، صفحه نمبر 119
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث2093
´رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قسم اور حلف کا بیان۔` ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قسم یوں ہوتی تھی: «لا وأستغفر الله»”ایسا نہیں ہے، اور میں اللہ تعالیٰ سے استغفار کرتا ہوں“۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الكفارات/حدیث: 2093]
اردو حاشہ: فائدہ: مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہے اور یہ جملہ قسم نہیں بلکہ قسم سے مشابہ ہے اس کی اصل یہ ہو سکتی ہے: «لَاوَالله، وَأَسْتَغْفِرُ اللَّهَ»(بذل المجھود)
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2093