عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن مدینہ سے نکلے اور اہل احد پر اپنے جنازے کی نماز کی طرح نماز پڑھی، پھر لوٹے۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْجَنَائِزِ/حدیث: 3223]
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3223
فوائد ومسائل: کچھ لوگوں نے اس شہید کی نماز جنازہ کی مشروعیت پر استدلال کیا ہے۔ جبکہ دوسرے اہل علم کہتے ہیں۔ کہ یہاں نماز جنازہ پڑھنی مراد نہیں۔ بلکہ جنازے جیسی دعا کرنی مراد ہے۔ (عون المعبود) اس لئے مذکورہ استدلال کےلئے یہ واضح نص نہیں ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3223