عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ اللہ عزوجل نے جو یہ فرمایا ہے: «وإن الشياطين ليوحون إلى أوليائهم»”اور یقیناً شیاطین اپنے دوستوں کے دلوں میں ڈالتے ہیں“(سورۃ المائدہ: ۱۲۱) تو اس کا شان نزول یہ ہے کہ لوگ کہتے تھے: جسے اللہ نے ذبح کیا (یعنی اپنی موت مر گیا) اس کو نہ کھاؤ، اور جسے تم نے ذبح کیا اس کو کھاؤ، تب اللہ نے یہ آیت اتاری «ولا تأكلوا مما لم يذكر اسم الله عليه»”ان جانوروں کو نہ کھاؤ جن پر اللہ کا نام نہیں لیا گیا“(سورۃ الانعام: ۱۲۱)۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الضَّحَايَا/حدیث: 2818]
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف ابن ماجه (3173) سماك عن عكرمة سلسلة ضعيفة وللحديث شاھد ضعيف في المعجم الكبير للطبراني (11614) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 101