سعید بن یربوع مخزومی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کے دن فرمایا: ”چار آدمیوں کو میں حرم اور حرم سے باہر کہیں بھی امان نہیں دیتا“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے نام لیے، اور مقیس کی دو لونڈیوں کو، ایک ان میں سے قتل کی گئی، دوسری بھاگ گئی پھر وہ مسلمان ہو گئی۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْجِهَادِ/حدیث: 2684]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 4474) (ضعیف)» (اس کے راوی عمرو بن عثمان لین الحدیث ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف عمرو بن عثمان بن عبد الرحمٰن : مجهول الحال،وثقه ابن حبان وحده من أئمة الجرح والتعديل انوار الصحيفه، صفحه نمبر 97