انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رات کے آخری حصہ میں سفر کرنے کو لازم پکڑو، کیونکہ زمین رات کو لپیٹ دی جاتی ہے ۱؎“۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْجِهَادِ/حدیث: 2571]
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2571
فوائد ومسائل: اور تجربہ کی بات ہے۔ کہ رات کو سفر خوب طے ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں انتہائی گرم موسم میں مسافروں اور سواریوں کو رات کے وقت قدرے آرام رہتا ہے۔ مگر خیال رہے کہ شام ہوتے وقت قدرے توقف کرنا چاہیے۔ حتیٰ کہ خوب اندھیرا ہو جائے۔ احادیث شریفہ میں اس بات کی صراحت آئی ہے۔ دیکھئے: (صحیح مسلم، الأشربة، حدیث: 2013)
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2571