ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گھوڑے کی مادہ کو بھی «فرس» کا نام دیتے تھے۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْجِهَادِ/حدیث: 2546]
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2546
فوائد ومسائل: رسول اللہ ﷺ افصح العرب تھے۔ اور آپ ﷺ کی زبان منتخب اور معیاری زبان تھی، ایسے ہی واعیان دین کو لاز م ہے۔ کہ اپنی اپنی زبان کے فصیح وبلیغ عالم بنیں۔ اس طرح ان کا عمل دعوت دوچند ہوجائے گا۔ غلط الفاظ اور بھدی گفتگو کرنے والے کی بات سنی جاتی ہے۔ نہ موثر ہوتی ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2546