الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔
1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:
کتاب سنن ابي داود تفصیلات
سوانح حیات:
امام ابوداود رحمہ اللہ
كِتَاب النِّكَاحِ
کتاب: نکاح کے احکام و مسائل
44. باب مَا يُؤْمَرُ بِهِ مِنْ غَضِّ الْبَصَرِ
44. باب: نظر نیچی رکھنے کا حکم۔
جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے (اجنبی عورت پر) اچانک نظر پڑ جانے کے بارے میں پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” تم اپنی نظر پھیر لو ۱؎ “ ۔ [سنن ابي داود/كِتَاب النِّكَاحِ/حدیث: 2148]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الآداب 10 (2159)، سنن الترمذی/الأدب 28 (2776)، (تحفة الأشراف: 3237)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/358، 361)، سنن الدارمی/الاستئذان 15 (2685) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎ : اگر قصداً شہوت کی نظر سے اسے دیکھے تو گنہگار ہو گا کیوں کہ اگلی حدیث میں ہے: ” آنکھ کا زنا غیر محرم عورت کا دیکھنا ہے “ ۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم (2159)
● صحيح مسلم أصرف بصري ● جامع الترمذي أمرني أن أصرف بصري ● سنن أبي داود اصرف بصرك