عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عمرہ قضاء میں تین دن قیام فرمایا۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْمَنَاسِكِ/حدیث: 1997]
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 1997
1997. اردو حاشیہ: مہاجرین مدینہ کے لئے پابندی تھی کہ وہ مکہ میں تین دن سے زیادہ نہ ٹھریں۔دیگر مسلمانوں کے لئے کسی طرح کوئی پابندی نہیں۔خواہ رکے رہیں یا واپس چلے جایئں۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1997