زہری سے روایت ہے کہ عثمان رضی اللہ عنہ نے منیٰ میں چار رکعتیں صرف اس لیے پڑھیں کہ انہوں نے حج کے بعد وہاں اقامت کی نیت کی تھی۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْمَنَاسِكِ/حدیث: 1961]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبوداود (ضعیف)» (سند میں انقطاع ہے، زہری نے عثمان رضی اللہ عنہ کو نہیں پایا ہے)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف الزھري لم يدرك عثمان رضي اللّٰه عنه (اتحاف المھرة 81/11) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 75 رٌّ