علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ(مزدلفہ میں) جب آپ نے یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح کی تو آپ قزح میں کھڑے ہوئے اور فرمایا: ”یہ قزح ہے اور یہ موقف (ٹھہرنے کی جگہ) ہے، اور مزدلفہ پورا موقف (ٹھہرنے کی جگہ) ہے، میں نے یہاں نحر کیا ہے اور منیٰ پورا نحر کرنے کی جگہ ہے لہٰذا تم اپنے اپنے ٹھکانوں میں نحر کر لو“۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْمَنَاسِكِ/حدیث: 1935]
عليكم السكينة أتى جمعا فصلى بهم الصلاتين جميعا لما أصبح أتى قزح فوقف عليه وقال هذا قزح وهو الموقف جمع كلها موقف أفاض حتى انتهى إلى وادي محسر فقرع ناقته فخبت حتى جاوز الوادي وقف وأردف الفضل أتى الجمرة فرماها أتى المنحر