حجاج بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کی ہڈی ٹوٹ جائے یا لنگڑا ہو جائے یا بیمار ہو جائے“، پھر راوی نے اسی مفہوم کی حدیث ذکر کی، سلمہ بن شبیب نے «عن معمر» کے بجائے «أنبأنا معمر» کہا ہے۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْمَنَاسِكِ/حدیث: 1863]
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 1863
1863. اردو حاشیہ: اس روایت میں بیماری کو ایک مستقل عذر شما ر کیا گیا ہے۔اور ظاہر ہے کہ بیماری کی نوعیت کے اعتبار سے اگر محرم کے لئے اعمال حج جاری رکھنا ممکن نہ ہوں تو حلال ہوسکتا ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1863