انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دونوں طرح سے دعا مانگتے دیکھا اپنی دونوں ہتھیلیاں سیدھی کر کے بھی اور ان کی پشت اوپر کر کے بھی ۱؎۔ [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الوتر /حدیث: 1487]
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 1487
1487. اردو حاشیہ: شیخ البانی رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک یہ روایت صحیح ہے۔ لیکن ان الفاظ کے ساتھ کے آپ نے ہتھیلیوں کا ظاہر منہ کی طرف اور پشت زمین کی طرف کی۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1487