اس طریق سے بھی ابن شہاب سے اسی سند سے اسی مفہوم کی روایت مروی ہے`، اس میں ہے (یہ تکبیریں) رکوع کی دونوں تکبیروں کے علاوہ ہوتیں۔ [سنن ابي داود/تفرح أبواب الجمعة /حدیث: 1150]
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 1150
1150۔ اردو حاشیہ: صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین میں سے ابوہریرہ، حضرت ابن عمر، حضرت ابن عباس اور حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہم اور آئمہ میں سے امام زہری، امام مالک، امام اوزاعی، امام شافعی، امام احمد بن حنبل اور امام اسحاق بن ر اہویہ رحمها اللہ علیہ اجمعین سے یہی منقول ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1150