ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ٹھیک دوپہر کے وقت نماز پڑھنے کو ناپسند کیا ہے سوائے جمعہ کے دن کے اور آپ نے فرمایا: جہنم سوائے جمعہ کے دن کے ہر روز بھڑکائی جاتی ہے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: یہ حدیث مرسل (منقطع) ہے، مجاہد عمر میں ابوالخلیل سے بڑے ہیں اور ابوالخلیل کا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں ہے۔ [سنن ابي داود/تفرح أبواب الجمعة /حدیث: 1083]
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 1083
1083۔ اردو حاشیہ: یہ روایت سنداً ضعیف ہے، اس لئے اس سے استدلال کرتے ہوئے عین زوال شمس کے وقت یا قبل الزوال جمعہ کی نماز پڑھنے کا اثبات نہیں ہوتا۔ جیسا کہ بعض علماء نے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نماز جمعہ زوال کے فوراً بعد پڑھ لیا کرتے تھے۔ جیسا کہ اگلی روایات سے واضح ہے۔ مذید دیکھیے: سنن ابی داود حدیث [1277] کے فوائد۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1083