ابوالبختری کہتے ہیں کہ مجھے اس شخص نے بیان کیا جس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”لوگ اس وقت تک ہرگز ہلاک نہ ہوں گے جب تک ان کی نافرمانیوں کی کثرت نہ ہو جائے یا ان کا کوئی عذر باقی نہ رہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 886]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه أبو داود: 4347، و أحمد: 4260/4، وابن الجعد: 128»
وضاحت: تشریح: - مطلب یہ ہے کہ جب تک لوگ اپنے گناہوں کی وجہ سے سزا کے مستوجب نہیں ہو جاتے، اللہ تعالیٰ ٰ بھی انہیں ہلاک نہیں کرے گا ہلاکت و بر بادی اسی وقت کسی قوم کا مقدر بنتی ہے جب وہ گناہوں کی دلدل میں غرق ہو جائے۔