سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں کو پلانے والا سب سے آخر میں پیئے ۔“[مسند الشهاب/حدیث: 87]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، المعجم الاوسط: 1174» ثابت اور مغیرہ کے درمیان انقطاع ہے۔ دیکھئے: مجمع الزوائد5/ 95۔
وضاحت: فائدہ: سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں کو پلانے والا سب سے آخر میں پیئے۔“(مسلم: 681 ؛ ترندی: 1894)