سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نیکی کی طرف راہنمائی کرنے والا نیکی کرنے والے کی مانند ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 86]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه مسلم: 1893، وأبو داود: 5129، و الترمذي: 2671»
وضاحت: تشریح: اس حدیث میں بتایا گیا ہے کہ نیکی کی طرف راہنمائی کرنے والا بھی اجر و ثواب کا اتنا ہی مستحق ہے جتنا عمل کرنے والا ہے۔ یعنی جتنا ثواب نیکی کرنے والے کو ملتا ہے اتنا ہی نیکی کرانے والے، بتانے والے اور ترغیب دلانے والے کو ملتا ہے اور اہم بات یہ کہ کسی کے ثواب میں کمی نہیں آتی۔