536. دو خونخوار بھیڑیے جو بکریوں کے باڑے میں ہوں اس میں (نقصان کرنے میں) وہ بھی اتنی جلدی نہیں کرتے جتنی کہ مال و جاہ کی محبت مسلمان بندے کے دین میں (نقصان پہنچانے میں) کرتی ہے
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو خونخوار بھیڑیے جو (بکریوں کے) کسی مضبوط باڑے میں ہوں، کھاتے ہوں اور چیر پھاڑ کرتے ہوں اس میں (نقصان پہنچانے میں) وہ بھی اتنی جلدی نہیں کرتے جتنی کہ مال وجاہ کی محبت مسلمان بندے کے دین میں (نقصان پہنچانے میں) کرتی ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 812]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه المعجم الصغير: 944، كشف الاستار: 3608، شعب الايمان: 9784» سفیان ثوری مدلس کا عنعنہ اور قطبہ بن علاء بن منہال ضعیف ہے۔