536. دو خونخوار بھیڑیے جو بکریوں کے باڑے میں ہوں اس میں (نقصان کرنے میں) وہ بھی اتنی جلدی نہیں کرتے جتنی کہ مال و جاہ کی محبت مسلمان بندے کے دین میں (نقصان پہنچانے میں) کرتی ہے
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو خونخوار بھیڑیے جو بکریوں کے باڑے میں ہوں اس میں (نقصان کرنے میں) وہ بھی اتنی جلدی نہیں کرتے جتنی کہ مال و جاہ کی محبت مسلمان بندے کے دین میں (نقصان پہنچانے میں) کرتی ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 811]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه شعب الايمان: 9785، المعجم الاوسط: 772، اصلاح المال: 15» سفیان ثوری مدلس کا عنعنہ ہے۔