سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مشورہ کرنے سے بندہ کبھی ناکام نہیں ہوتا اور رائے سے بے پروائی کرنے سے کبھی کامیاب نہیں ہوتا۔ اللہ تعالیٰ ٰ فرماتا ہے: اور کام میں ان سے مشورہ کریں۔“ اور اللہ تعالیٰ ٰ نے فرمایا ہے ”اور ان کا کام آپس میں مشورہ کرنا ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 773]