طلق بن حبیب نے اس حدیث کو اختصار کے ساتھ مرفوعاً بیان کیا ہے۔ ”دین دار عورت حاصل کر تیرے ہاتھ خاک آلود ہوں۔“[مسند الشهاب/حدیث: 757]
تخریج الحدیث: مرسل، اسے طلق بن حبیب تابعی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے۔
وضاحت: فائدہ: - سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عورت کے ساتھ نکاح چار خصلتوں کی کی وجہ سے کیا جاتا ہے: اس کے مال کی وجہ سے، اس کے حسب ونسب کی وجہ سے، اس کی خوبصورتی کی وجہ سے، اور اس کے دین کی وجہ سے، لیکن تو دین دار عورت کے ساتھ (نکاح کر کے) کامیابیاں حاصل کر تیرے ہاتھ خاک آلود ہوں۔“[بخاري: 5090]