سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رات کے وقت اندھیروں میں چل کر مسجدوں کی طرف آنے والوں کو روز قیامت مکمل نور کی بشارت دے دو۔“[مسند الشهاب/حدیث: 756]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه المعجم الكبير: 10689» عباس بن بکار اور محمد بن زکریا غلابی کذاب ہے۔
وضاحت: فائدہ: - سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رات کے اندھیروں میں چل کر مسجدوں کی طرف آنے والوں کو مکمل نور کی بشارت دے دو۔“[ابن ماجه: 780، وسنده صحيح]