تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند الشهاب میں عربی لفظ تلاش کریں
بغیر اعراب عربی لفظ لکھیں:
مسند الشهاب میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

مسند الشهاب
احادیث601 سے 800
491. أُوصِيكَ بِتَقْوَى اللَّهِ فَإِنَّهُ رَأْسُ أَمْرِكَ
491. میں تجھے اللہ کا تقویٰ اختیار کرنے کی وصیت کرتا ہوں کیونکہ وہ تیرے کام کی بنیاد ہے
حدیث نمبر: 740
740 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَتْحِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْحَمْرَاوِيُّ، ثنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْآجِرِيُّ فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ، ثنا الْفِرْيَابِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هِشَامِ بْنِ يَحْيَى الْغَسَّانِيُّ، ثنا أَبِي، عَنْ جَدِّي، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «أُوصِيكَ بِتَقْوَى اللَّهِ فَإِنَّهُ رَأْسُ أَمْرِكَ، وَعَلَيْكَ بِالْجِهَادِ فَإِنَّهُ رَهْبَانِيَّةُ أُمَّتِي، وَلِيَرُدَّكَ عَنِ النَّاسِ مَا تَعْرِفُ عَنْ نَفْسِكِ، وَاخْزِنْ لِسَانَكَ إِلَّا مِنْ خَيْرٍ فَإِنَّكَ بِذَلِكَ تَغْلِبُ الشَّيْطَانَ»
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تجھے اللہ کا تقویٰ اختیار کرنے کی وصیت کرتا ہوں کیونکہ وہ تیرے کام کی بنیاد ہے اور جہاد کو اپنے اوپر لازم کر لے کیونکہ وہ میری امت کی رہبانیت ہے اور جو تو اپنے بارے میں (خامیاں وغیرہ) جانتا ہے وہ تجھے لوگوں (کو برا بھلا کہنے) سے روک دے، اور سوائے بھلی بات کہنے کے اپنی زبان کو بند رکھ کیونکہ ایسا کرنے سے تو شیطان پر غالب آ جائے گا۔ [مسند الشهاب/حدیث: 740]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه ابن حبان: 361، المعجم الكبير: 10651» ابراہیم بن ہشام غسانی سخت ضعیف ہے۔

وضاحت: فائدہ: -
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی سے فرمایا: میں تجھے اللہ کا تقویٰ اختیار کرنے کی اور ہر بلندی پر چڑھتے وقت تکبیر کہنے کی وصیت کرتا ہوں۔ [ابن ماجه: 2771، وسنده حسن]