سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے دوست سے ایک حد تک ہی محبت کر، ہو سکتا ہے کہ کسی دن تجھے نفرت ہو جائے اور اپنے دشمن سے ایک حد تک ہی نفرت کر، ہوسکتا ہے کہ کسی دن تجھے محبت ہو جائے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 739]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه المعجم الاوسط: 5119، فوائد تمام: 1432» جمیل بن زید اور ابوالصلت ہروی ضعیف ہیں۔
وضاحت: تشریح: - سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ا سے مرفوع بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ”اپنے دوست سے ایک حد تک ہی محبت کر، ہو سکتا ہے کہ کسی دن تجھے نفرت ہو جائے اور اپنے دشمن سے ایک حد تک ہی نفرت کر، ہوسکتا ہے کہ کسی دن تجھے محبت ہو جائے۔“[ترمذي: 1997، وسنده صحيح]