سیدنا ابن عباس رضى اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی آکر سیدنا عثمان رضى اللہ عنہ کی تعریف کرنے لگا سیدنا مقدا رضى اللہ عنہ کھڑے ہوئے اس کے چہرے پر مٹی ڈالنے لگے سیدنا عثمان بن عفان رضى اللہ عنہ نے ان سے کہا: آپ کو کیا ہو گیا ہے؟ انہوں نے کہا: میں تو اس چیز کونہیں چھوڑ سکتا جسے میں نے رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے میں نے رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا اور انہوں نے یہ حدیث بیان کی: [مسند الشهاب/حدیث: 711]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه المعجم الكبير: 565،جزء2» یزید بن ابی زیا دمنکرالحدیث ہے۔
وضاحت: فائدہ: - ہمام بن حارث سے مروی ہے کہ ایک شخص سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی تعریف کرنے لگا، سیدنا مقداد رضی اللہ عنہ بھاری جسم کے تھے وہ گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے اور اس کے منہ پر کنکریاں ڈالنے لگے۔ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا: یہ تم کیا کر رہے ہو؟ تو انہوں نے کہا: کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”جب تم (روبرو) تعریف کرنے والوں کو دیکھو تو ان کے چہروں پر مٹی ڈالو۔“[مسلم: 3002]