سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جنت کو تکلیفوں اور مشقتوں کے ساتھ ڈھانپ دیا گیا ہے اور جہنم کو شہوات نفسانی کے ساتھ ڈھانپ دیا گیا ہے۔“ اسحاق الفروی اسے بیان کرنے میں منفرد ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 567]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6487، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2823، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 719، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7646، 9066، والبزار فى «مسنده» برقم: 3203»