350. جس نے فضول میں کسی پرندے کو مار دیا تو روزقیامت وہ (پرندہ) اس حال میں آئے گا کہ عرش کے پاس پکار پکار کر کہہ رہا ہو گا: اے میرے رب! اس سے پوچھئے کہ اس نے مجھے کیوں قتل کیا تھا۔
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے فضول میں کسی پرندے کو مار دیا تو روزقیامت وہ (پرندہ) اس حال میں آئے گا کہ عرش کے پاس پکار پکار کر کہہ رہا ہو گا: اے میرے رب! اس سے پوچھئے کہ اس نے مجھے کیوں قتل کیا تھا۔“[مسند الشهاب/حدیث: 524]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه الكامل لابن عدى: 4/ 133» ابوجارود کذاب ہے۔