سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اپنے کسی کام کو گناہ کے ذریعے سرانجام دینا چاہے تو اس کی امید کبھی پوری نہ ہوگی بلکہ وہ جس چیز سے بچنا چاہتا تھا اس کے بہت قریب جا پہنچے گا۔“[مسند الشهاب/حدیث: 513]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه حلية الأولياء 5/ 263» عبدالوہاب بن نافع منکر الحدیث اور أحمد بن محمد بن یونس متہم ہے۔