سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''جس نے (کسی مسلمان میں) کوئی عیب دیکھا پھر اس پر پردہ ڈال دیا تو اس نے گویا زندہ درگور کی ہوئی بچی کو اس کی قبر سے نکال کر زندہ کر دیا۔“[مسند الشهاب/حدیث: 489]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه أبو داود: 4891، والادب المفرد: 758، والطيالسي: 1098، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 517، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 8254»