تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند الشهاب میں عربی لفظ تلاش کریں
بغیر اعراب عربی لفظ لکھیں:
مسند الشهاب میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

مسند الشهاب
احادیث401 سے 600
315. مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَسْكُنَ بُحْبُوحَةَ الْجَنَّةِ فَلْيَلْزَمِ الْجَمَاعَةَ
315. جسے جنت کے مرکز میں رہائش پذیر ہونا پسند ہو تو اسے چاہیے کہ جماعت کو لازم پکڑے
حدیث نمبر: 451
451 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الْمُعَدِّلُ، أبنا ابْنُ الْأَعْرَابِيِّ، أنا ابْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو عُبَيْدٍ، قَالَ: حَدَّثَنِيهِ النَّضْرُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سُوقَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنْ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ قَالَ ذَلِكَ فِي خُطْبَتِهِ بِالْجَابِيَةِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَسْكُنَ بُحْبُوحَةَ الْجَنَّةِ فَلْيَلْزَمِ الْجَمَاعَةَ فَإِنَّ الشَّيْطَانَ مَعَ الْوَاحِدِ وَهُوَ مَعَ الِاثْنَيْنِ أَبْعَدُ»
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے یہ بات جابیہ مقام پر اپنے خطبے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہوئے کہی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جسے جنت کے مرکز میں رہائش پذیر ہونا پسند ہو تو اسے چاہیے کہ جماعت کو لازم پکڑے کیونکہ اکیلے آدمی کے ساتھ شیطان ہوتا ہے اور دو سے دور ہوتا ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 451]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، و أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7254، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 386، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2165، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2363، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 13652، وأحمد فى «مسنده» برقم: 115، والحميدي فى «مسنده» برقم: 32، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 245، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: والبزار فى «مسنده» برقم: 166، 167، 141»

وضاحت: تشریح: -
اس حدیث میں بھی لزوم جماعت کی تاکید فرمائی گئی ہے۔ مطلب یہ ہے کہ مسلمانوں کی جماعت کے ساتھ چھٹے رہنے میں ہی فائدہ ہے۔ اہل السنہ والجماعۃ کا منہج اور طریقہ ہی کامیابی کا راستہ ہے، اسی پر چلنے، سے جنت میں بہترین ٹھکانا ملے گا، اس سے ہٹ کر چلنا، اہل السنہ والجماعت کا منہج ترک کر دینا سراسر نقصان کا باعث ہے، جو شخص سلف کے راستے کو چھوڑ کر خود ساختہ راہ اپنا لے، وہ اپنے آپ کو شیطان کا کھلونا بنا لیتا ہے، شیطان اس کے ساتھ جیسے چاہے کھیلتا رہتا ہے، اللہ محفوظ فرمائے۔