سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے جماعت سے ایک بالشت برابر بھی دور کی اختیار کی اس نے اپنی گردن سے اسلام کا طوق اتار پھینکا۔“[مسند الشهاب/حدیث: 448]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه أبو داود: 4758، وأحمد: 5 /180» خالد بن و ہبان مجہول الحال ہے۔
وضاحت: فائدہ: - سیدنا حارث اشعری رضی اللہ عنہ سے مروی ایک لمبی حدیث میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک جس نے جماعت سے ایک بالشت برابر بھی دوری اختیار کی اس نے اپنی گردن سے اسلام کا طوق اتار پھینکا الا یہ کہ وہ رجوع کرلے یعنی واپس آ جائے۔“[ترمذي: 2863، صحيح]