ابوسلمہ حمصی سے مروی ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے حرام ذرائع سے مال حاصل کیا اللہ اسے ہلاکتوں میں لے جائے گا۔“[مسند الشهاب/حدیث: 441]
تخریج الحدیث: مرسل ضعیف، اسے ابوسلمہ حمصی تابعی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے، اور عمرو بن حصین کذاب ہے۔