سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جسے قاضی بنایا گیا حقیقت میں اسے چھری کے بغیر ذبح کیا گیا۔“ یہ حدیث فوائد ابن الاعرابی میں بھی ہے اور اس میں ہے: ”پس حقیقت میں اسے چھری کے بغیر ذبح کیا گیا۔“ اور زعفرانی کی حدیث میں یہ لفظ ”فقد“(حقیقت میں) کے بغیر ہے۔ اور میں نے اسے سفیان ثوری کے شیوخ کی معجم میں عمارہ بن غزیہ عن سعید المقبری عن ابی ہریرة کی سند سے دیکھا ہے، انہوں نے اسے مرفوع بیان کیا ہے اور اس میں ”فقد“(حقیقت میں) کا لفظ موجود ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 395]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن،وأخرجه المعجم الصغير: 491، و أبو داود: 3572، وابن ماجه: 2308، وبزار: 8473»