سیدنا زید بن خالد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کسی روزہ دار کو افطاری کرائی اس کے لیے اس (روزہ دار) کے برابر اجر ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 382]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه ترمذي: 807، وابن ماجه: 1746، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2509، والطبراني فى «الصغير» برقم: 836، والحميدي فى «مسنده» برقم: 837، والمعجم الاوسط: 1048»
وضاحت: تشریح: - اس حدیث مبارک میں روزہ افطار کرانے کی فضیلت بیان ہوئی ہے کہ روزہ افطار کرانے والے کے لیے بھی اللہ تعالیٰ ٰ کے ہاں اتنا ہی اجر وثواب ہے جتنا روزہ افطار کرنے والے کے لیے ہے اور دونوں میں سے کسی کے اجر وثواب میں کمی نہ ہوگی جیسا کہ حدیث میں ہے کہ جس نے کسی روزے دار کا روزہ افطار کرایا اسے اس (روزے دار) کے برابر اجر ملے گا اور ان کے اجر میں کوئی کمی نہیں ہوگی۔ [ابن ماجه: 746صحيح]