سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن مؤذن حضرات کی گردنیں سب سے لمبی ہوں گی۔“[مسند الشهاب/حدیث: 235]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه أحمد: 3/ 264» سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت کرنے والا مجہول ہے۔
وضاحت: فائدہ: - سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”قیامت کے دن مؤذن حضرات کی گردنیں سب سے لمبی ہوں گی۔“[مسلم: 387]