1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


مسند الشهاب
احادیث1401 سے 1499
884. وَجَبَتْ مَحَبَّتِي لِلْمُتَحَابِّينَ فِيَّ
884. میری محبت ان لوگوں کے لیے واجب ہوگئی جو میری خاطر آپس میں محبت کرتے ہیں
حدیث نمبر: 1449
1449 - أَخْبَرَنَا أَبُو النُّعْمَانِ تُرَابُ بْنُ عُمَرَ بْنِ عُبَيْدٍ، أبنا أَبُو الْقَاسِمِ حَمْزَةُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْكِنَانِيُّ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَابِرٍ الْقَطَّانُ، ثنا سَعِيدُ بْنُ  أَبِي عَرُوبَةَ، ثنا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، حَدَّثَنِي أَبُو حَازِمٍ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" قَالَ اللَّهُ تَعَالَى: وَجَبَتْ مَحَبَّتِي لِلْمُتَحَابِّينَ فِيَّ وَالْمُتَزَاوِرِينَ فِيَّ"
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ میری محبت ان لوگوں کے لیے واجب ہوگئی جو میری خاطر آپس میں محبت کرتے ہیں اور میری خاطر ایک دوسرے کی زیارت کرتے ہیں۔ [مسند الشهاب/حدیث: 1449]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه الاتحاف الباسم: 414، أحمد:223/5، ابن حبان: 575»