سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ جب کسی بندے سے محبت کرتا ہے تو اسے دنیا سے اس طرح بچاتا ہے جیسے تم میں سے کوئی اپنے مریض کو پانی سے بچاتا ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 1397]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه المعجم الكبير: 4296، تهذيب الآثار: 484، شعب الايمان: 9965» اسماعیل بن عیاش کی غیر شامیوں سے روایت ضعیف ہوتی ہے مذکورہ روایت بھی غیر شامیوں سے ہے۔