سیدنا عمرو بن حمق رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب اللہ کسی بندے کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے تو اس سے کام کراتا ہے۔“ عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! وہ اس سے کس طرح کام کراتا ہے؟ فرمایا: ”اس کی موت سے پہلے نیک عمل کی طرف اسے ہدایت فرما دیتا ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 1390]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه أحمد 135/4»
وضاحت: تشریح: - مطلب یہ ہے کہ جس بندے پر اللہ تعالیٰ ٰ کا فضل و کرم ہو جاتا ہے اسے موت سے پہلے تو بہ دانابت اور طاعت و عبادت کی توفیق مل جاتی ہے وہ اپنی صالحیت کی وجہ سے لوگوں میں شہد کی طرح میٹھا بن جاتا ہے۔ لوگ اس کو چاہتے ہیں اس سے محبت کرتے ہیں اور پھر اسی حال میں وہ دنیا سے رخصت ہو جاتا ہے کہ دنیا والے اور آسمان والے دونوں اس سے خوش ہوتے ہیں۔