سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے نزدیک پسندیدہ جگہیں مسجدیں ہیں۔“[مسند الشهاب/حدیث: 1301]
تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، اس کی سند کے کئی راویوں کے تلاش بسیار کے باوجود حالات نہیں ملے۔
وضاحت: فائدہ: - سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے نزدیک پسندیدہ مقامات مسجدیں ہیں اور نا پسندیدہ جگہیں بازار ہیں۔“[مسلم: 671]