ابن شنیہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کو مسجد میں اون کی چادر کے ساتھ گوٹ مارے اکیلے بیٹھے ہوئے دیکھا، تو انہوں نے کہا: کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”برے دوست سے تنہائی بہتر ہے اور اچھا دوست تنہائی سے بہتر ہے، بھلائی کی بات لکھوانا خاموشی سے بہتر ہے اور خاموشی برائی کی بات لکھوانے سے بہتر ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 1266]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه مكارم الاخلاق للخرائطى: 523، حاكم: 3/ 343، تاريخ دمشق: 356/59» ابن شنیہ، معفس بن عمران بن حطان اور ابومحجل کی توثیق نہیں ملی، اس میں ایک اور علت بھی ہے۔ «السلسلة الضعيفة: 2422»