عمرو بن شعیب اپنے والد سے وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے ہمارے علاوہ کسی اور سے مشابہت اختیار کی وہ ہم میں سے نہیں اور یہود ونصاریٰ سے مشابہت اختیار نہ کرو، یہودیوں کا سلام انگلیوں کے ساتھ اشارہ کرنا ہے جبکہ عیسائیوں کا سلام ہتھیلیوں کے ساتھ اشارہ کرنا ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 1191]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الترمذي: 2695، العلل المتناهية: 1201» ابن لہیعہ مدلس عنعنہ ہے۔
وضاحت: فائدہ: - سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کسی قوم کی مشابہت اختیار کی وہ انہی میں سے ہے۔“[أبو داود: 4031، وسنده حسن]