1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


مسند الشهاب
احادیث1001 سے 1200
747. لَيْسَ الْخَبَرُ كَالْمُعَايَنَةِ
747. خبر مشاہدے کی طرح نہیں ہوتی
حدیث نمبر: 1184
1184 - وَأَنَاهُ أَبُو مُسْلِمٍ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الْأَشْعَثَ، قَالَ: قَرَأْنَا عَلَى الْمُؤَمَّلِ بْنِ إِهَابٍ، نا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ، نا هُشَيْمُ، بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ، قَالَ يَحْيَى: لَمْ يَسْمَعْهُ هُشَيْمٌ
یہ حدیث ہشیم سے ان کی سند کے ساتھ ایک دوسرے طرق سے بھی اسی طرح مروی ہے۔ یحییٰ بن حسان کہتے ہیں کہ ہشیم نے یہ حدیث نہیں سنی۔ [مسند الشهاب/حدیث: 1184]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6213، 6214، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 3269، 3455، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1867، 2486، والبزار فى «مسنده» برقم: 5063، 5156، والطبراني فى «الكبير» برقم: 12451، موارد الظمان: 2088، الكامل لابن عدي: 453/8»

وضاحت: تشریح: -
ان احادیث میں ایک اہم نفسیاتی نکتہ کی طرف اشارہ فرمایا گیا ہے اور وہ یہ ہے کہ خبر چاہے کتنی ہی یقینی ہو مگر اس کا اثر مشاہدے کی طرح نہیں ہوتا۔ مشاہدہ اور نظارہ کی دل پر تاثیر ہی عجیب ہوتی ہے مثلاً: اگر کسی کو یہ خبر دی جائے کہ فلاں جگہ حادثہ رونما ہوا ہے تو اس شخص کا پریشان اور متفکر ہو جانا ایک فطری عمل ہے لیکن اس کے مقابلے میں دل و دماغ نظر پر وہ فکر اور پریشانی کہیں زیادہ سخت اور سریع الاثر ہوتی ہے جو اس حادثے کو خود اپنی آنکھوں سے دیکھ لینے کی صورت میں لاحق ہوتی ہے اس لیے فرمایا کہ کسی چیز کے بارے میں خبر مشاہدے یعنی اسے آنکھوں سے دیکھنے کی طرح نہیں ہے۔