سیدنا عمار بن یاسر اور مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ نے تمہارے لیے کثرت سوال، مال ضائع کرنا، خود نہ دینا اور دوسروں سے لینا، بچیوں کو زندہ دفن کرنا اور ماوں کی نافرمانی کرنا ناپسند کیا ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 1090]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، الكامل لابن عدى: 53/7» عطاء بن سائب مختلط اور عبید بن عمر وضعیف ہے۔
وضاحت: فائدہ: - سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ نے تم پر ماوں کی نافرمانی، بچیوں کو زندہ دفن کرنا، خود نہ دینا اور دوسروں سے لینا حرام کیا ہے اور قیل و قال، کثرت سوال اور مال ضائع کرنا تمہارے لیے ناپسند کیا ہے۔“[بخاري: 2408]