یحیی ٰبن ابی کثیر سے مروی ہے کہ بے شک نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلاشبہ اللہ نے تمہارے لیے نماز میں لغو کام، حالت روزہ میں فحش گوئی اور قبروں کے پاس ہننے کو ناپسند کیا ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 1087]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الزهد لابن المبارك: 1557» اسے یحییٰ بن ابی کثیر تابعی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے اور عبداللہ بن دینار اور سعید بن یوسف ضعیف ہیں۔