سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک ایک ایسا فتنہ برپا ہوگا جو بندوں کو اکھاڑ پھینکے گا لیکن عالم اپنے علم کی وجہ سے اس سے نجات پا جائے گا۔“[مسند الشهاب/حدیث: 1056]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه حلية الأولياء:، تاريخ دمشق: 279/6» ابواسحاق ہمدانی مدلس کا عنعنہ ہے اور عمارہ بن غزیہ کا سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سماع ثابت نہیں۔