نافع سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے تھے: جو شخص عرفہ میں نہ ٹھہرا یوم النحر کے طلوعِ فجر تک تو فوت ہو گیا حج اس کا، اور جو یوم النحر کے طلوعِ فجر سے پہلے عرفہ میں ٹھہرا تو اس نے پا لیا حج کو۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 874]
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 9925، 9926، 9927، 9928، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2518، و ابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 13852، 13866، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 169»