حضرت سعید بن مسیّب رحمہ اللہ نے کہا کہ وہ کونسی نماز ہے جس میں ہر رکعت کے بعد بیٹھنا پڑے؟ پھر خود ہی کہا: وہ نماز مغرب کی ہے جب ایک رکعت فوت ہو جائے امام کے ساتھ۔ امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: یہی طریقہ ہے کل نمازوں کا۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ قَصْرِ الصَّلَاةِ فِي السَّفَرِ/حدیث: 411]
تخریج الحدیث: «مقطوع صحيح، وأخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 3182، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 3689، 3692، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1498، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 8481، شركة الحروف نمبر: 378، فواد عبدالباقي نمبر: 9 - كِتَابُ قَصْرِ الصَّلَاةِ فِي السَّفَرِ-ح: 80»