حضرت نافع سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے جب کوئی پوچھتا کہ سورۂ فاتحہ پڑھی جائے امام کے پیچھے؟ تو جواب دیتے کہ جب کوئی تم میں سے نماز پڑھے امام کے پیچھے تو کافی ہے اس کو قراءت امام کی، اور جو اکیلے پڑھے تو پڑھ لے۔ کہا نافع نے: اور تھے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نہیں پڑھتے پیچھے امام کے۔ امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: ہمارے نزدیک یہ حکم ہے کہ نماز جہری میں امام کے پیچھے سورۂ فاتحہ نہ پڑھے، اور سرّی میں پڑھے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 190]
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 2945، 2949، 2950، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1238، 1502، 1503، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 2814، 2815، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 3805، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 1299، 1312، 1317، 1318، شركة الحروف نمبر: 178، فواد عبدالباقي نمبر: 3 - كِتَابُ الصَّلَاةِ-ح: 43»