حضرت معاویہ بن عبداللہ سے روایت ہے کہ ان کے باپ نے بیان کیا کہ انہوں نے شام کے راستے میں ایک منزل میں جہاں لوگ اتر چکے تھے، ایک تھیلی پائی جس مں اسّی (80) دینار تھے، انہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے بیان کیا، آپ رضی اللہ عنہ نے کہا: مسجدوں کے دروازوں پر لوگوں سے کہا کر، اور جو شخص شام سے آئے اس سے بیان کیا کر ایک برس تک، جب ایک برس گزر جائے پھر تجھ کو اختیار ہے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الرَّهْنِ/حدیث: 1460]
تخریج الحدیث: «موقوف حسن، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 12090، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 3818، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 18619، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 22083، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 118/12، فواد عبدالباقي نمبر: 36 - كِتَابُ الْأَقْضِيَةِ-ح: 47»